• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارا: اراکین پارلیمان سمیت حماس کے 23 رہنما و کارکن گرفتار

پیر 04-02-2013
in حماس
0
plf mps
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کے رہنماؤں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، علی الصبح مختلف شہروں اور علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں حماس کے 23 رہنماؤں اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کو تفتیشی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
اسیران امور اورانسانی حقوق کے مطالعاتی مرکز احرار کے ڈائریکٹر فواد خفش نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے افراد میں القدس سے رام اللہ کی جانب بے دخل کیے  گئے رکن پارلیمان احمد عطون ،الخلیل سے تعلق رکھنے والے حاتم قفیشہ، محمد اسماعیل الطل اورنابلس کے معروف رہنما عدنان عصفور اور بکربلال بھی گرفتار کیے گئے۔ رام اللہ کے رہنما عمر جبرینی اور عدنان حصری بھی اسرائیلی فوج کے ہتھے چڑھ گئے۔
 
نابلس سے حماس کے رہنما شیخ سمیر بحیص اور بھاء کو اغوا کیا گیا۔ قلقیلیہ کے شیخ محسن حردان ، بیت لحم کے مامون محمد زواھرہ، الخلیل سے یونیورسٹی کے پروفیسر زین الدین شبانہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجاح یونیورسٹی کے طالب علم محمودعصیدہ کو نابلس سے جبکہ وائل عیسی عبیات اور محمد سلیم صباح بھی اسی شہر سے حراست میں لیے گئے۔
 
قریوت ٹاؤن میں حماس کے پانچ کارکنوں جہاد صلاح الدین بدوی، نضال صلاح بدوی، مجلی زھیر مجلی عیسی، قاھر احمد عبد اللہ معمر اور شاکر احمد سلیمان موسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ فواد خفش کا کہنا ہے کہ حالیہ گرفتاریاں مغربی کنارے میں فلسطینی مفاہمت کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے استفسار کیا کہ وہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی گرفتاری کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.