اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بزرگ رہ نما اسماعیل العوادہ کو بائیس ماہ کی حراست کے بعد جیل سے رہا کر دیا ہے۔
انہیں صحرائے نقب کی جیل میں رکھا گیا تھا جہاں وہ رہائی کے بعد جمعہ کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں دورا کے مقام پر اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کے روز الشیخ انجینیئر اسماعیل عوادہ کی رہائی کے بعد گھر آمد پر فلسطینی شہریوں اور حماس کی مقامی قیادت سمیت سیاسی رہ نماؤں کی بڑی تعداد بھی ان کے استقبال کے لیے جمع تھی۔
خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج نے انجینیئر اسماعیل عوادہ المعروف ابو عاصم کو دسمبر2010ء میں الخلیل شہر سے حراست میں لیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی کئی مرتبہ صہیونی جیلوں میں قیدو بند کی صعوبتیں اٹھاتےرہے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین