• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 1 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس کا اقوامِ متحدہ کی جعلی جنسی تشدد فہرست پر سخت احتجاج

جمعہ کی شب جاری بیان میں حماس نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ قانونی طور پر باطل، حقائق کے منافی اور سیاسی دوغلے پن کی بدترین مثال ہے۔

ہفتہ 16-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس کا اقوامِ متحدہ کی جعلی جنسی تشدد فہرست پر سخت احتجاج
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے چودہ اگست 2025ء کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں حماس کو مسلح تنازعات میں جنسی تشدد کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

جمعہ کی شب جاری بیان میں حماس نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ قانونی طور پر باطل، حقائق کے منافی اور سیاسی دوغلے پن کی بدترین مثال ہے جو عالمی نظام کی ساکھ کو برباد کر رہی ہے۔

حماس نے کہا کہ اس جھوٹے اور من گھڑت اندراج کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، نہ ہی اس میں کسی آزاد، غیر جانبدار اور فیلڈ تحقیقات کا سہارا لیا گیا۔ رپورٹ مکمل طور پر قابض اسرائیل کی سیاسی و جعلی روایات پر مبنی ہے جس میں نہ کسی آزاد تفتیش کا اہتمام کیا گیا اور نہ ہی کسی نام نہاد متاثرہ سے براہِ راست رابطہ کیا گیا۔ یہ اقدام اقوام ِمتحدہ کے اپنے پیشہ ورانہ اصولوں اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس کے برعکس رپورٹ میں قابض اسرائیلی فوج کو کسی الزام یا فہرست میں شامل کرنے سے گریز کیا گیا حالانکہ اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیوں، آزاد عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور خصوصی نمائندوں کی درجنوں رپورٹیں یہ ثابت کرتی ہیں کہ قابض افواج نے فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کے خلاف منظم جنسی جرائم، بشمول ریپ اور دیگر جنسی حملے انجام دیے ہیں۔ یہ جرائم اس وقت جاری ہیں جب غزہ کی پٹی پر کھلی نسل کشی اور اجتماعی قتلِ عام مسلط کیا جا رہا ہے۔

حماس نے اس دہری پالیسی کو عالمی قانون میں مساوات کے اصول سے کھلی بغاوت قرار دیا جو اقوام َِِِمتحدہ کے اداروں کو انصاف کے بجائے قابض صہیونی حکومت کے جرائم کو سفید کرنے کا ذریعہ بنا رہی ہے۔

بیان میں یاد دلایا گیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر اٹھارہ سو بیس (مجریہ 2008ء) اور قرارداد چوبیس سو سٹرسٹھ (مجریہ 2019ء) واضح طور پر کہتی ہیں کہ جنگی تنازعات میں جنسی تشدد کے تمام الزامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کے تحت پرکھا جانا چاہیے مگر حماس کو اس اصول کے برعکس جھوٹے الزامات کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

حماس نے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کو فی الفور سرکاری ریکارڈ سے حذف کیا جائے۔

حماس نے ایک بین الاقوامی، آزاد اور غیر جانبدار تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جو قابض صہیونی دشمن کے ساتھ جاری تنازع میں تمام جنسی تشدد کے الزامات کی چھان بین کرے اور ان جرائم میں ملوث صہیونی رہنماؤں اور فوجی کمانڈروں کو جنگی جرائم کی عدالت میں پیش کرے تاکہ وہ سزا سے نہ بچ سکیں۔

حماس نے واضح کیا کہ بین الاقوامی انصاف کا سیاسی استعمال اور عالمی انسانی قانون کے اطلاق میں دہرا معیار اقوام متحدہ پر اعتماد کو تباہ کر رہا ہے اور اصل مجرموں کو بلا خوف و خطر اپنے جرائم جاری رکھنے کی شہ دے رہا ہے جس سے مقبوضہ عوام کی مصیبتیں اور بڑھ رہی ہیں۔

Tags: اقوام متحدہحماسفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.