(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مشرقی غزہ میں قابض اسرائیل کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع التفاح محلے کے علاقے تلہ الصورانی میں قائم دشمن کے کمانڈ سینٹر پر متعدد مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ساتھ اکتوبر 2023 کو قابض اسرائیل کے حملے کے آغاز سے ہی مزاحمتی گروہوں، خاص طور پر القسام بریگیڈز نے تمام محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔