• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 30 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

نتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ مذاکرات پر سنگین حملہ ہے: حماس

حماس نے اسے مذاکرات کے عمل پر کھلا حملہ اور نیتن یاہو کے ذاتی و انتہا پسندانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

جمعہ 08-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
انروا: اسرائیلی جنگ نے غزہ کا امدادی نظام تباہ کر دیا

Buildings lie in ruin, following a ceasefire between Israel and Hamas, in Jabalia in the northern Gaza Strip, January 21, 2025. REUTERS/Dawoud Abu Alkas

0
SHARES
30
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں اس نے غزہ پر مکمل قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ حماس نے اسے مذاکرات کے عمل پر کھلا حملہ اور نیتن یاہو کے ذاتی و انتہا پسندانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس نے حالیہ مذاکرات سے کیوں راہِ فرار اختیار کی حالانکہ ایک حتمی معاہدے پر پہنچنے کا امکان تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ جنگی مجرم نیتن یاہو کا یہ منصوبہ دراصل نسل کشی اور جبری بے دخلی کے پچھلے منصوبوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام پر مزید جرائم ڈھانا ہے۔

حماس نے کہا کہ نیتن یاہو اپنے قیدی فوجیوں کی زندگیوں کی قربانی دے کر اپنے ذاتی اور انتہا پسندانہ نظریات کو تقویت دینا چاہتا ہے۔

تحریک نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ غزہ قابض دشمن کے آگے نہیں جھکے گا اور اس جارحیت کا خمیازہ قابض فوج کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خطرناک بیانات کی مذمت کرے، جارحیت بند کرائے اور قابض رہنماؤں کو ان کے جرائم پر کٹہرے میں لائے۔

یہ بیان نیتن یاہو کے امریکی چینل فوکس نیوز کو دیے گئے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے واضح طور پر کہا تھا کہ غاصب اسرائیل پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ جنگی جنون ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب قابض ریاست کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو تئیس ماہ مکمل ہو چکے ہیں جس میں اجتماعی نسل کشی اور قتلِ عام کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: حماسصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطیننتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.