• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 1 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ کے حق میں عالمی آوازیں بلند، حماس کی طرف سے خیر مقدم

حماس نے دنیا بھر میں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عوامی مظاہروں، ریلیوں اور احتجاجی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔

جمعرات 07-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ کے حق میں عالمی آوازیں بلند، حماس کی طرف سے خیر مقدم
0
SHARES
36
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے دنیا بھر میں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عوامی مظاہروں، ریلیوں اور احتجاجی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔ ان مظاہروں کا مقصد قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی، قحط پھیلانے کی دانستہ پالیسی اور بچوں و خواتین کے خلاف صہیونی دہشت گردی کو مسترد کرنا ہے۔

جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی دباؤ میں مزید شدت لائے، خاص طور پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار (آٹھ، نواور دس اگست) کو تمام شہروں اور عوامی مقامات پر مظاہروں کا انعقاد کیا جائے اور اس سلسلے کو آئندہ دنوں تک جاری رکھا جائے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک بالخصوص امریکہ کے سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں تاکہ عالمی سطح پر ایسا دباؤ پیدا ہو جو غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور فوری انسانی امداد کی ترسیل کا باعث بنے۔

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے بیس لاکھ سے زائد مظلوم فلسطینیوں پر مسلط نسل کشی ، بمباری اور قحط کے سامراجی کھیل پر اپنی خاموشی توڑے اور جب تک جارحیت بند نہیں ہوتی اور تمام گزرگاہیں نہیں کھلتیں دنیا کے ہر فورم پر فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کی جائے۔

حماس نے واضح کیا کہ یہ عالمی بیداری صرف فلسطینیوں کے لیے نہیں بلکہ انسانیت، آزادی، وقار اور انصاف کے لیے ایک عالمگیر جدوجہد ہے۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.