• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اسیر فوجیوں کی بھوک کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے: عزت الرشق

انہوں نے کہا کہ آج جو فاقے صہیونی قیدیوں کو درپیش ہیں وہ دراصل اسی بھوک کی جنگ کا نتیجہ ہیں جو نیتن یاہو نے فلسطینی عوام کے خلاف مسلط کر رکھی ہے۔

پیر 04-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسیر فوجیوں کی بھوک کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے: عزت الرشق
0
SHARES
40
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک ِمزاحمت حماس کے مرکزی رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل اور اس کی جنگی جرائم کے مُرتکب نیتن یاہو حکومت اپنے سفاک فوجیوں کی بھوک کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو فاقے صہیونی قیدیوں کو درپیش ہیں وہ دراصل اسی بھوک کی جنگ کا نتیجہ ہیں جو نیتن یاہو نے فلسطینی عوام کے خلاف مسلط کر رکھی ہے۔

عزت الرشق نے واضح کیا کہ صہیونی قیدیوں کی بھوک کی مکمل ذمہ داری نیتن یاہو حکومت پر عائد ہوتی ہے، جس نے فلسطینی عوام پر پانی اور خوراک بند کر کے ایک وحشیانہ پالیسی اپنائی اور اب اس کا اثر ان کے اپنے قیدیوں پر بھی ظاہر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کار اپنے قیدیوں کے ساتھ انسانیت اور دین کے تقاضوں کے مطابق سلوک کرتے ہیں اور انہیں وہی کھلاتے پلاتے ہیں جو وہ خود استعمال کرتے ہیں۔ آج قیدی بھی انہی تکالیف (بھوک، کمزوری) کا شکار ہیں جو محصور فلسطینی عوام برداشت کر رہے ہیں۔

الرشق نے زور دیا کہ غزہ کے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے چہروں پر لکھی قحط کی داستان قابض فوج کے قیدی کی تصویر سے کہیں زیادہ دل دہلا دینے والی گواہی ہے کہ غزہ اس وقت حقیقی قحط سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو کی قحط کی پالیسی دراصل اپنے قیدیوں کی فائل کو بند کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے۔ چونکہ وہ نہ تو ان کا پتہ لگا سکا اور نہ ہی انہیں بمباری سے ہلاک کر سکا اس لیے اب وہ انہیں بھوک سے ختم کرنا چاہتا ہے۔

Tags: اسرائیلحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.