• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس: امدادی جہاز ’حنظلہ‘ پر ظالمانہ حملہ وحشیانہ اقدام ہے

بین الاقوامی پانیوں میں امدادی جہاز حنظلہ پر حملہ، اس کے مسافروں کا اغوا، اور اسے غزہ پہنچنے سے روکنا کھلی دہشت گردی ہے۔

پیر 28-07-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس: امدادی جہاز ’حنظلہ‘ پر ظالمانہ حملہ وحشیانہ اقدام ہے
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریکِ مزاحمت حماس نے ایک بار پھر قابض اسرائیلی ریاست کی بربریت اور انسان دشمنی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں امدادی جہاز حنظلہ پر حملہ، اس کے مسافروں کا اغوا، اور اسے غزہ پہنچنے سے روکنا کھلی دہشت گردی، بحری قزاقی، اور انسانیت کی اجتماعی خواہشات کی صریحً توہین ہے۔

حماس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود میں انسانی امداد لے جانے والے جہاز حنظلہ کو روک کر ایک اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ جہاز نہتے اور قحط زدہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر غزہ کی طرف جارہا تھا جو اس وقت بدترین نسل کشی، منظم فاقہ کشی، اور پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

قابض اسرائیلی افواج نے حنظلہ نامی کشتی پر اس وقت حملہ کیا جب یہ بین الاقوامی رضاکاروں کو لے کر غزہ کے محصور علاقے کی طرف جا رہی تھی تاکہ قابض جابر فوج کا محاصرے توڑا جا سکے۔ کشتی پر موجود رضاکاروں کو زبردستی ہتھیاروں کے زور پر قابو کیا گیا اور جہاز پر مکمل قبضہ کر لیا گیا۔

حماس نے جہاز پر سوار بین الاقوامی رضاکاروں کی جرات اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تر صہیونی دھمکیوں، خوف، اور دہشت گردی کے باوجود غزہ کی طرف روانہ ہوئے۔ ان کا پیغام نہ صرف اہل غزہ تک پہنچا بلکہ پوری دنیا کے سامنے بھی آیا ہے کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے۔

حماس نے دنیا بھر کے ان آزاد ضمیروں، بین الاقوامی برادری، اور عوامی تحریکوں کا شکریہ ادا کیا جو غزہ کے خلاف جاری غیر انسانی محاصرے کو توڑنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔ ان کوششوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ قابض اسرائیل کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں اور بعض عالمی طاقتیں اس کے ساتھ مل کر فلسطینی قوم کے مصائب میں اضافہ کر رہی ہیں۔

حماس نے جنگی جرائم کےمجرم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو انسانی ہمدرد رضاکاروں کی سلامتی کا براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک محاصرہ ختم نہیں ہوتا، دنیا کے آزاد انسانوں کو چاہیے کہ وہ مسلسل بحری جہاز اور قافلے غزہ روانہ کریں تاکہ نہتے بچوں اور عام شہریوں کے خلاف جاری قحط، پیاس اور تباہی کی پالیسیوں کو ختم کیا جا سکے۔

بیان کے آخر میں حماس نے اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وحشیانہ کارروائی کی مذمت کریں قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی، بھوک، اور محاصرہ فوری طور پر بند کرے، اور سفاک صہیونی رہنماؤں کو انسانیت کے خلاف جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایک ویڈیو لائیو کوریج میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ کس طرح قابض اسرائیلی فوجیوں نے ہتھیاروں کے ساتھ جہاز پر دھاوا بولا، رضاکاروں کو ہاتھ اوپر کرنے پر مجبور کیا، اور پھر نشریات منقطع ہو گئیں۔

Tags: حماسحنظلہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.