• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 2 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس نے جنگ بندی کا جواب ثالثوں کو دے دیا

ذرائع کے مطابق قابض سفاک و ظالم فوجی قیادت نےجنگی جرائم کے مُرتکب وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو زمینی صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کر دیا ہے

جمعرات 24-07-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
خان یونس: القسام بریگیڈز کا قابض افواج پر زوردار حملہ
0
SHARES
149
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریکِ مزاحمت ’حماس‘ نے آج جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں جاری جنگ بندی سے متعلق ثالثوں کو اپنا جواب باضابطہ طور پر پیش کر دیا ہے۔

حماس نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ تحریک نے کچھ دیر قبل اپنے فلسطینی اتحادی دھڑوں کے ساتھ مشاورت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کی پیشکش پر اپنا متفقہ جواب ثالثوں کو سونپ دیا ہے۔ بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیاگیا کہ امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ چاہتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف یورپ میں مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ ممکنہ معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق قابض سفاک و ظالم فوجی قیادت نےجنگی جرائم کے مُرتکب وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو زمینی صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ نیتن یاہو پر جنگ کے خاتمے کے لیے عوامی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ساتھ اکتوبر 2023 سے غاصب فوج نے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں اُنسٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی تقریباً مکمل آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

گزشتہ اکیس ماہ میں قطر اور مصر کی ثالثی میں کئی بالواسطہ مذاکرات ہوئے جن کے نتیجے میں دو عبوری معاہدے (نومبر 2023 اور جنوری 2025) طے پائے۔ تاہم عالمی عدالتِ انصاف سے سزاء یافتہ مجرم نیتن یاہو نے دوسرے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے اٹھارہ مارچ کو دوبارہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کردی جو اب تک جاری ہے۔

Tags: جنگ بندیحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.