(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس نے کہا ہے کہ بعض عرب و اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی، مظلوم فلسطینی عوام کی امیدوں کو مایوسی میں بدل رہی ہے اور جنگی مجرم نیتن یاہو کو فاقہ کشی پر مبنی نسل کشی کی پالیسی جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے۔
اس تناظر میں حماس نے تمام عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض ریاست کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کریں صہیونی سفیروں کو ملک بدر کریں اور ہرغاصب حکومت کت ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی بحالی اور معمول پر لانے (نارملائزیشن) کے عمل کو فوری طور پر بند کریں۔