• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایرانی کمانڈر ایزدی کی شہادت پر القسام و حماس کا خراجِ عقیدت

شہید ایزدی فلسطینی مزاحمت کی قیادت سے براہِ راست رابطے میں رہنے والے اہم ترین ذمہ دار تھے۔

جمعہ 27-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
ایرانی کمانڈر ایزدی کی شہادت پر القسام و حماس کا خراجِ عقیدت
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) القسام بریگیڈز اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے جمعرات کے روز ایک مشترکہ بیان میں ایران کی القدس فورس میں فلسطینی امور کے سربراہ جنرل محمد سعید ایزدی المعروف "الحاج رمضان” کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ایزدی کو حالیہ دنوں میں ایران پر قابض اسرائیل کی مجرمانہ جارحیت کے دوران نشانہ بنا کر شہید کیا گیا تھا۔

القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید ایزدی فلسطینی مزاحمت کی قیادت سے براہِ راست رابطے میں رہنے والے اہم ترین ذمہ دار تھے۔ خاص طور پر حماس اور القسام بریگیڈز کے ساتھ ان کے تعلقات انتہائی گہرے اور مستحکم تھے۔ وہ اس عظیم قافلے کا حصہ بنے جو مجرم صہیونیت کے خلاف امت کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ القسام بریگیڈز اس بہادر مجاہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جسے فلسطین اور مزاحمت ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہید ایزدی نے فلسطینی مزاحمت کی ہر ممکن مدد، حمایت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ اپنی جان، صلاحیت، وقت اور وسائل سب کچھ مزاحمت کے لیے وقف کیے ہوئے تھے۔ انہوں نے امت کے ہر ذمہ دار فرد کی مانند فلسطینی عوام اور مزاحمت کا بھرپور ساتھ نبھایا۔

القسام بریگیڈز کے مطابق ایزدی نے زندگی کے آخری لمحے تک مزاحمت کا پرچم تھامے رکھا۔ انہوں نے برسوں تک مزاحمت کی قیادت کے ساتھ براہِ راست روابط میں رہ کر ان کی ہر ممکن معاونت کی اور ایران میں اپنے دیگر مجاہد ساتھیوں کے ہمراہ اس راہ کو روشن رکھا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ قابض اسرائیل اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ مزاحمتی قیادت کو شہید کرکے اس عظیم جدوجہد کو ختم کر سکتا ہے۔ مگر تاریخ نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ ایسی شہادتیں مزاحمت کی راہوں کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ آج جب مزاحمتی قافلے میں امتِ مسلمہ کے ہر گوشے سے خون شامل ہو چکا ہے تو یہ شہادتیں اس اتحاد کی روشن مثال ہیں جو اس ناپاک قابض ریاست کے زوال کا پیش خیمہ بن چکی ہیں۔

القسام بریگیڈز نے ایرانی قوم کے صبر و استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے دشمن کو جس طرح لرزہ براندام کیا ہے اس سے واضح ہو چکا ہے کہ یہ ناپاک ریاست کمزور اور عارضی ہے۔ اسے روکا بھی جا سکتا ہے اور توڑا بھی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین سے قابض دشمن کا خاتمہ کوئی خواب نہیں، جیسا کہ کچھ مفاد پرست عناصر عوام کو یقین دلانے کی کوشش کرتے رہے بلکہ یہ مکمل طور پر ممکن ہے اگر امت کی قوتیں متحد ہو جائیں۔ قابض صہیونی ریاست کے ہر نقصان پر امت کے دل شاد ہوتے ہیں، ہر میزائل، ہر حملہ جو اس دشمن کو نشانہ بناتا ہے پوری امت کی خوشی کا سبب بنتا ہے۔

حماس نے بھی ایک جذباتی بیان میں شہید ایزدی کی قربانی کو فلسطینی آزادی کے لیے ایک ناقابلِ فراموش خدمت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید حاج رمضان ان اہم ستونوں میں شامل تھے جنہوں نے فلسطینی مزاحمت کو ہر محاذ پر تقویت دی۔ انہوں نے دن رات ایک کر کے فلسطینی جدوجہد کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا یہاں تک کہ اسی راہ میں جامِ شہادت نوش کیا۔

حماس نے کہا کہ ہم شہید حاج رمضان کو رخصت کر رہے ہیں مگر ان کی شہادت اور ان کے جیسے تمام شہداء کا خون ہماری مزاحمت کی راہ کو توانائی دیتا رہے گا۔ فتح و آزادی تک یہ سفر جاری رہے گا۔

حماس نے ایران کی قیادت، عوام، شہید کے اہلِ خانہ اور ان کے ساتھیوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی بھی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے میں کوتاہی نہیں کی اور ان کا یہ جذبہ قابلِ قدر اور ناقابلِ فراموش ہے۔

Tags: شہیدصہیونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.