• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس: نیتن یاھو حکومت غزہ کی عوام کے خلاف جھوٹ پھیلا رہی ہے

قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں ایک خوفناک قتل عام کیا جہاں نہتے شہری امداد حاصل کرنے کے لیے جمع تھے

جمعہ 27-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
صیہونی دہشتگردی جاری: غزہ میں خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا،انٹرنیشنل کچن بند، غزہ قحط کے دہانے پر
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے جمعرات کو قابض صہیونی ریاست کی حکومت اور بنجمن نیتن یاھو پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دانستہ طور پر فلسطینی عوام کی مصیبتوں میں اضافہ کر رہی ہے اور غزہ کے مظلوم عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کے لیے امدادی سامان کی چوری اور لوٹ مار کو اپنے قابض فوجی نظام کے سائے میں انجام دے رہی ہے۔ تحریک نے ان وحشیانہ کارروائیوں کو ناکام ہتھکنڈے قرار دیا جو اہلِ غزہ کے بلند شعور، غیرتمند قبائل اور وفادار خاندانوں کے سامنے دم توڑ چکے ہیں۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں ایک خوفناک قتل عام کیا جہاں نہتے شہری امداد حاصل کرنے کے لیے جمع تھے۔ اس درندگی کے نتیجے میں سترہ فلسطینی شہید جبکہ درجنوں شدید زخمی ہوئے۔

حماس نے مزید انکشاف کیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب فضائیہ کے جنگی طیاروں نے رہائشی علاقوں، پناہ گزینوں کے خیموں اور امداد حاصل کرنے کے مقامات پر شدید بمباری کی، جس میں کم از کم ایک سو بیس فلسطینی شہید ہوئے۔ حماس نے ان جرائم کو غزہ کے معصوم اور نہتے عوام کے خلاف جاری نسل کشی کا وحشیانہ تسلسل قرار دیا۔

حماس نے بنجمن نیتن یاھو اور اس کے انتہا پسند وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ کے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا جن میں کہا گیا کہ امدادی سامان پر حماس یا کسی حکومتی ادارے کا قبضہ ہے۔ جماعت نے ان بیانات کو سراسر جھوٹ اور فریب پر مبنی قرار دیا جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ امداد کی ترسیل کو روکا جا سکے اور غزہ کی عوام کو فاقوں پر مجبور رکھنے کی ناپاک پالیسی کو جاری رکھا جاسکے۔

حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے جرائم پر کھل کر مؤقف اختیار کریں اور منظم بھوک پالیسی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔ ساتھ ہی عرب اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری قتل عام کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

صہیونی فوج کی جانب سے دیر البلح میں کی جانے والی تازہ درندگی اس وقت پیش آئی جب فلسطینی عوامی کمیٹیوں اور قبائلی رہنماؤں نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں شمالی زیكيم کے مقام اور جنوبی کَرَم ابو سالم کراسنگ سے درجنوں امدادی ٹرکوں کو کامیابی سے داخل کروایا۔ یہ کئی ماہ بعد پہلا موقع تھا کہ امدادی سامان غزہ تک پہنچا کیونکہ اس سے قبل مسلح گروہ جو ممکنہ طور پر صہیونی حکومت کے آلہ کار ہیں ان ٹرکوں کو لوٹتے رہے ہیں۔

جمعرات کو بین الاقوامی امدادی اداروں نے غزہ کے گوداموں اور تقسیم مراکز میں موجود ایک سو تھیلے آٹے کے مستحقین میں تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا جو بدترین قحط اور خوراک کی قلت کے شکار عوام کے لیے زندگی کی امید کا پیغام  لے کر آیا۔

لیکن ان انسانی کوششوں کے جواب میں قابض صہیونی حکومت کی درندگی مزید بڑھ گئی۔ بنجمن نیتن یاھو اور اس کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹس نے فوری طور پر شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا جھوٹا دعویٰ تھا کہ ان امدادی اشیاء پر حماس کا قبضہ ہے۔ انہوں نے فوج کو اس قبضے کو روکنے کے لیے منصوبہ بنانے کا حکم دیا۔ جبکہ وزیر خزانہ بتسلئیل سموتریچ نے یہاں تک دھمکی دی کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ مستعفی ہو جائے گا۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.