• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

خان یونس: القسام کے وار سے صہیونی افسر و فوجی ہلاک

اس کارروائی میں دشمن کے قافلے کی نقل و حرکت کا مشاہدہ، بم نصب کرنے کے مقامات کا تعین اور حملے کی مکمل تیاری شامل تھی جس کے بعد حملے کا عملی مرحلہ نہایت دلیری سے انجام دیا گیا

ہفتہ 21-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
خان یونس: القسام کے وار سے صہیونی افسر و فوجی ہلاک

TOPSHOT - An Israeli army tank rolls in southern Israel along the border with the Gaza Strip on January 24, 2024, amid ongoing battles between Israel and the Palestinian militant group Hamas. (Photo by JACK GUEZ / AFP) (Photo by JACK GUEZ/AFP via Getty Images)

0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقے الزنہ میں غاصب فوج کے ایک قافلے پر کیے گئے ایک مؤثر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک صہیونی افسر اور قابض فوجی ہلاک ہو گئے۔

جاری کردہ ویڈیو میں القسام بریگیڈز کے مجاہدین کو قابض فوج کی سپلائی لائن پر ایک پیچیدہ اور منظم گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کارروائی میں دشمن کے قافلے کی نقل و حرکت کا مشاہدہ، بم نصب کرنے کے مقامات کا تعین اور حملے کی مکمل تیاری شامل تھی جس کے بعد حملے کا عملی مرحلہ نہایت دلیری سے انجام دیا گیا۔

یہ مناظر نہ صرف دشمن کے دل میں خوف پیدا کرنے والے تھے بلکہ یہ ایمان، صبر، عزم اور قربانی کی زندہ مثال بھی بنے۔ القسام کے بہادر مجاہدین نے انتہائی قریب سے قابض فوج پر وار کیے اور دشمن کے دل میں گھس کر ان پر کاری ضرب لگائی۔

ویڈیو کے مطابق القسام کے مجاہدین نے دشمن کے قافلے کے راستے میں شواظ طرز کے شدید دھماکہ خیز بم نصب کیے تھے۔ جیسے ہی قابض صہیونی فوج کی بکتربند گاڑیاں وہاں سے گزریں، مجاہدین نے دو گاڑیوں کو دھماکوں سے نشانہ بنایا، جب کہ تیسری گاڑی پر "یاسین 105” میزائل داغا گیا۔ اس کے بعد وہ صہیونی فوج کی چوتھی بکتربند گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اس میں سوار فوجیوں سے آمنے سامنے لڑے یہاں تک کہ دشمن کی گاڑی گولیوں کی بوچھاڑ سے بچنے کے لیے فرار ہو گئی۔

اس بے مثال کارروائی کے نتیجے میں قابض اسرائیل کا ایک افسر اور ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔

ایک خصوصی بیان میں القسام بریگیڈز کے ایک میدانی کمانڈر نے انکشاف کیا کہ یہ کارروائی گزشتہ ہفتے سرحدی علاقے کے قریب انجام دی گئی تھی اور اس کو وہی مجاہدین انجام دے چکے ہیں جنہوں نے ماضی میں ستائیس رمضان المبارک کو "کمین الأبرار” کی تاریخی کارروائی کی تھی۔

یہ کامیابی فلسطینی مزاحمت کی جرات، قربانی اور استقامت کا واضح ثبوت ہے اور یہ حملے قابض اسرائیل کو بتا رہے ہیں کہ ظلم و استبداد کے خلاف مزاحمت کا جذبہ ابھی زندہ ہے اور ان شاء اللہ باقی رہے گا۔

Tags: اسرائیلحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.