(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی توپوں سے ایک ہی روز میں مختلف اوقات میں غزہ میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم اب تک کی معلومات کےمطابق اس بمباری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعا ت کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر قابض صہیونی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بمباری کی گئی اور اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں قادسیہ سائٹ میں راکٹ ساز ادارے اور فوجی چوکی کو تقریبا10 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
غزہ کے مزاحمت کاروں کی جانب سے بھی نچلی سطح پر پرواز کر تے صہیونی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا گیا اس حوالے سے صہیونی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تل ابیب کے ساحل پرمزاحمت کاروں کی جانب سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں اہداف پر بمباری کی۔
صہیونی عسکری ذرائع نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حماس کے متعدد اہداف پر بمباری کی اور ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر حماس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
صہیونی فوج کی توپوں سے ایک ہی روز میں مختلف اوقات سے غزہ میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم اب تک کی معلومات کےمطابق اس بمباری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔