(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی ریاست میں قابض جیلوں کے اندر 4439 بے گناہ فلسطینیوں کو سنگین جرائم کے مقدمات میں پھنسا کر بدترین تشدد کیا گیا، حماس
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے انفارمیشن دفتر کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کےحوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی غیر قانونی ریاست میں سال 2020 میں قابض فوج اور آباد کاروں نے 32 بے گناہ فلسطینی شہریوں کوشہید کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 1196ان فلسطینی باشندوں کے مکانات منہدم کیے گئے جن کے پاس مکانات کے قانونی اجازت نامےموجود تھے۔
2020 میں ہی قابض ریاست میں346 فلسطینیوں کی ملکیت جائیدادیں ضبط کرلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی جیلوں میں نظر بندی اورتشدد کا نشانہ بنتے وہ مظلوم فلسطینی شہری جن پر تاحال کوئی جرم ثابت نہ ہوا ،کی تعداد 4439 ہےاور انہیں قانونی مشیر کی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔