(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر سے غزہ واپس آنے والے فلسطینیوں کیلئے تمام ضروری انتظامات کو مکمل کرلیئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ مصر سے واپس آنے والے 1500 فلسطینیوں کے غزہ میں ہنگامی قیام اور میزبانی کےانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، گزشتہ روز سے فلسطینیوں کی غزہ واپسی شروع ہوگئی ہے جو جمعرات تک رہے توقع ہے کہ ان تین دنوں میں 1200 سے 1500 کے قریب فلسطینی غزہ کی پٹی واپس آئیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے فلسطینیوں کو رفح گذرگاہ سے ایمبولینسوں کی مدد سے فیلڈ اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت 21 روز کے لیے قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔