حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران تقریبا 100 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ جس میں تمام قیدیوں کے نام جاری کئے گئے ہیں، کے مطابق 97 فلسطینیوں کو ایک انتہائی منظم انداز سے حراست میں لئے گئے ہیں۔
ان محروسین میں سے 27 کو الخلیل، 21 افراد کو بیت المقدس، 15 افراد کو نابلس، 11 افراد کو رام اللہ، 7 افراد کو جنین، 6 کو قلقلیہ، 4 کو طولکرم، 4 فلسطینیوں کو سلفیت اور 2 افراد کو طوباس میں حراست میں لیا گیا۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے دو رہنما ان محروسین میں شامل تھے جبکہ فلسطینی اتھارٹی سے رہائی پانے والے چار اسیران کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔