اسلامی تحریک مزاحمت‘‘حماس’’ نے ناورے کے وزیرخارجہ کی جانب سے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کی تحسین کی ہے اور مطالبہ کیا ہے
کہ ناروے کی حکومت فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کھل کر حمایت کرے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ناروے کے وزیرخارجہ یوناس گار اسٹورا کا یہودی آباد کاری اور یہودی کالونیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متعلق بیان قابل تحسین ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ناروے کے وزیرخارجہ نےیہودی کالونیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی کھل کرمخالفت کر کے فلسطینیوں کو دلی طورپرخوش کیا ہے لیکن وہ صرف بیان بازی تک محدود نہ رہیں بلکہ فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ یہودی کالونیوں میں تیار کردہ مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہمات میں شامل ہوں۔ خیال ہے کہ بدھ کے روز ناروے کے وزیرخارجہ نے ایک بیان میں یہودی کالونیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی ناروے میں مارکیٹنگ کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی یہ مصنوعات ان علاقوں میں تیار کی گئی ہیں جنہیں متنازعہ طورپر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کا قیام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین