• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یورپ میں حماس پر عاید پابندیوں کا خاتمہ فلسطینی قوم کی فتح ہے: ابو مرزوق

بدھ 17-12-2014
in حماس
0
plf success
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے یورپی یونین کی انسانی حقوق عدالت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے پرغور خوش آئند اور فلسطینی قوم کی فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپی عدالت سے حماس پرعاید پابندیوں کے خاتمے کے فیصلے کے بعد فلسطینی قوم کی استعمار سے آزادی کے لیے جاری جدوجہد زیادہ موثر ہوجائے گی۔

 خیال رہے کہ یورپی یونین کی انسانی حقوق کی ایک عدالت آج بدھ کو حماس کا نام دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے خارج کرنے کی درخواست پر غور کررہی ہے۔ غالب امکان ہے کہ آج شام تک آنے والے فیصلے میں یورپی عدالت حماس کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ صادر کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی عدالت سے حماس کا نام دہشت گرد گروپوں سے نکالنے کا فیصلہ فلسطینی قوم اورآزادی کے لیے جاری مسلح جدو جہد کرنےوالوں سے کھلی حمایت کا اظہار ہے۔

ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین کے بارے میں اپنے موقف میں جو غلطیاں کرتی رہی ہےاب ان کی اصلاح کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے یورپ کی انسانی حقوق عدالت کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ یورپی ممالک کی حکومتیں اس فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے حماس پرپابندیاں اٹھانے کا اعلان کریں۔

ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ ظلم ہمیشہ نہیں رہتا۔ ایک وقت آتا ہے جب مظلوم کو اس کا حق ملتا ہے اور وہ فتح وکامرانی سے ہمکنار ہوجاتا ہے۔ فلسطینی قوم کے ساتھ بے انتہا نا انصافیاں ہوئی ہیں۔ ان میں ایک بڑی نا انصافی سنہ 2003 ء میں حماس کو دہشت گرد گروپوں میں شامل کیے جانے کا فیصلہ بھی تھا۔ یہ ایک غیرقانونی اور غیرآئینی اقدام تھا۔ آج یورپ کی عدالتیں بھی اس غیرقانونی اقدام کی مخالفت کر رہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.