• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یمن میں جماعت کے دفاتر پر حوثیوں کے حملےکی افواہیں بے بنیاد ہیں: حماس

منگل 24-02-2015
in حماس
0
plf rumors-baseless
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اہل تشیع مسلک کے حوثی انقلابیوں کی جانب سے جماعت کے دفاتر پر حملوں کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یمن میں حماس کے مندوب عبدالمعطی زقوت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صنعاء میں جماعت کے دفاتر پر حوثیوں کے حملوں سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ حماس کے تمام دفاتر محفوظ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس کے یمن کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں تعلقات قائم ہیں۔ یمن کی تمام سیاسی قوتیں مسئلہ فلسطین کی حامی اور مدد گار ہیں۔ ان کی جانب سے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا جس سے قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز بعض عرب اخبارات نے خبرشائع کی تھی کہ صنعاء میں حماس کے دفاتر پر نقاب پوش حوثی عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ،دفاترمیں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور ریکارڈ تلف کردیا۔ تاہم سرکاری سطح پراس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ حماس نے باضابطہ طورپران اطلاعات کو قطعی بے بنیاد قراردیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.