(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مصر میں فتح اور حماس سمیت دیگر فلسطینی دھڑوں کےد رمیان انتخابات کے کامیاب انعقاد اور نتائج کو تسلیم کرنے کے حوالےسے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مصالحت اور انتخابات کو کامیاب بنانا ہے۔
مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس آزادی فلسطین اور فلسطینی باشندوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیےجانے والے ہر اقدامات کی حمایت اور اس کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ، حماس کا اولین مقصد فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور فلسطین میں رواں سال ہونے والے انتخابات کو کامیاب بنانا ہے۔
واضح رہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی کوششوں سے گذشتہ پیر کے روز مصر کے شہر قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں فلسطن کے 14مختلف دھڑوں نے حصہ لیا اس دوران مصری حکومت کی جانب سے گذشتہ 14 سالوں سے اسرائیلی محاصرے کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کو مصر سے ملانے والی اہم ااور واحد بڑی رفح کراسنگ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیےکھول دیا ہے۔