فلسطین کی منظم مذہبی اور سیاسی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے شمالی سوڈان کی فوج کے تیل سے مالا مال شہر ہجلیج پر دوبارہ قبضہ کرنے پر خرطوم حکومت کو مبارک باد دی ہے۔ ہجلیج شہر پر جنوبی سوڈان کی فوجوں نے گذشتہ ہفتے قبضہ کر لیا تھا۔
شام کے صدر مقام دمشق میں حماس کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہجلیج پرجنوبی سوڈان کا قبضہ بلا جواز تھا اور قبضہ کرنے پرحماس کی اس کی شدید مذمت کی تھی، تاہم حماس اب شمالی سوڈان نے تیل کے ذخائر کے اس اہم مرکزپرکنٹرول حاصل کر لیا ہےجس پر وہ خرطوم کی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت سوڈانی عوام کی خوشی کے اس موقع پرخرطوم کے ساتھ ہے اور سوڈان کی ترقی، خود مختاری اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان جس طرح سوڈانی عوام کا ملک ہے فلسطینی عوام بھی سوڈان کے ساتھ اتنی ہی محبت کرتے ہیں اور وہ محبت جاری رکھیں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین