پیپلز پارٹی فلسطین کے جنرل سیکرٹری بسام صالحی نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی اور فلسطینی جماعتوں کے اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے حماس کے مثبت رویے پر اطمینان کا اظہار کیا- یہ ملاقات شام کے دارالحکومت دمشق میں خالد مشعل کے دفترمیں ہوئی – بسام صالحی نے فلسطینی اختلافات کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی جماعتوں کے اختلافات سے مسئلہ فلسطین کو شدید نقصان ہو رہا ہے- اس موقع پر خالد مشعل نے واضح کیا کہ بعض تحفظات کے باوجود حماس نے فلسطینی اختلافات کے خاتمے کیلئے مصری تجویز قبول کی ہے- وہ فلسطینیوں کے اختلافات کے خاتمے کیلئے کوشاں رہیں گے- خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں سے تمام قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا-