• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 29 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

پارلیمانی انتخابات میں شاندار فتح پرخالد مشعل کی ترک صدرکو مبارک باد

بدھ 10-06-2015
in حماس
0
plf mishal-congratulate
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی میں گذشتہ اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت”جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ”[آق] کی شاندار کامیابی پر صدر طیب ایردوآن صدر رجب طیب ایردوآن اور وزیراعظم احمد دائود اوگلو کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق ترک خبر رساں ادارے کت مطابق حماس رہ نما خالد مشعل نے ٹیلیفون پر ترک صدر طیب ایردوآن سے بات چیت کی "آق” کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر انہیں جماعت اور پوری فلسطینی قوم کی جانب سے ھدیہ تہنیت پیش کیا۔ خالد مشعل نے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے صدر ایردوآن کو”جمہوریت کا دلہا” کا خطاب دیا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ترکی میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج ملک میں پائیدار جمہوریت کی عکاسی کرتے اور ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوری اصولوں کی پاسداری اورعوام کو مکمل سیاسی آزادی حاصل ہے۔

بعد ازاں خالد مشعل نے ترک وزیراعظم احمد دائود اوگلو سے بھی ٹیلیفون پربات چیت کی اور ان کی جماعت کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پرانہیں مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز ترکی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت نے مجموعی طورپر 40.86 فی صد ووٹ حاصل کیے اور ایوان کی کل 550 نشستوں میں سے 258 پرکامیابی حاصل کی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.