• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

پابند سلاسل فلسطینی اسیر کی شہادت اسرائیل کا جنگی جرم ہے: حماس

جمعرات 07-02-2019
in حماس
0
پابند سلاسل فلسطینی اسیر کی شہادت اسرائیل کا جنگی جرم ہے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی جیل میں 28 سال سے پابند سلاسل فلسطینی کی شہادت کو اسرائیلی ریاست کا سنگین جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے ماورائے عدالت قیدیوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس نے فلسطینی شہری فارس بارود کی مجرمانہ شہادت کو اسرائیلی ریاست کا خطرناک اور سنگین جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی شہری کا طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد جیل میں انتقال اسرائیلی مجرموں کا ماوروائے عدالت قتل کا ایک نیا واقعہ ہے۔ حماس اسرائیلی دشمن کے اس جرم اور ماورائے عدالت قتل کی مذمت کے ساتھ اس کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

گذشتہ روز ایک فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں غیرانسانی ماحول میں مسلسل 28 سال تک پابند سلاسل رہنے اور علاج میں مجرمانہ غفلت برتنے کے نتیجے میں دم توڑ گئے تھے۔ فلسطینی اسیر کی اسرائیلی زندان میں حراست کے خلاف پورے فلسطین میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ 52 سالہ فارس بارود گذشتہ 28 سال سے اسرائیلی ریاست کے زندانوں میں پابند سلاسل اور طویل عرصے سے بیمار تھے۔ انہیں دوران حراست کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔

فارس کی شہادت کی خبر سن کر ’’ریمون‘‘ جیل میں قید دیگر فلسطینی اپنے کمروں سے باہر آگئے اور جیل میں بھی خوف وہراس پھیل گیا۔ اسیران نے اپنے ساتھی کی شہادت کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا۔

Tags: اسرائیلانتقالجنگی جرمجیلحراستحماسزندانوںشہادتفلسطینقیدیوںمجرمانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.