مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاھو نے اپنی کابینہ میں ایسے انتہا عناصر کو جمع کیا ہے جو فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کی مجرمانہ سازشوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو کی کابینہ سے واضح ہوگیا ہے کہ صہیونی ریاست امن بات چیت پریقین نہیں رکھتی بلکہ وہ ایسے لوگوں کو اقتدار میں لانے کے لیے کوشاں ہے جو فلسطینیوں کو برداشت کرنے کے قائل نہیں ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ مذاکرات میں وقت برباد کرنے کے بجائے قومی سطح پر مسلح مزاحمت کا عمل تیز کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل چاہے جتنے مرضی انتہا پسندوں کواکٹھا کرلے فلسطینی قوم ڈرنے اور بکنے والے نہیں ہیں۔ ہم آزادی اور مقدسات کی بحالی کے لیے ہرمحاذ پر جدو جہد جاری رکھیں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
