تحریک حماس نے اسرائیل کی جانب سے نابلس میں ایک سیل کی حراست کے واقعہ کو فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے لئے باعث عزت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زھری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہنا تھا کہ نابلس میں حراست میں لیا جانے والا مزاحمتی کوئی آخری گروپ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی تحریک کے عہد کا ایک دفعہ پھر اظہار کیا کہ قابض حکام کے خلاف مسلح جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا۔ابو زھری نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مظاہرین کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر کڑِی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے مغربی کنارے میں عوامی انقلاب کے شعلوں کو بجھایا نہیں جاسکتا ہے۔
قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایتمار یہودی بستی کے قریب یہودی آبادکاروں پر حملہ کرنے والے گروپ کو حراست میں لے لیا ہے اور اس گروپ میں شامل تمام افراد کا تعلق حماس سے ہے۔