• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 28 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نئی فلسطینی کابینہ کی تشکیل، حماس نے مسترد کر دی

جمعہ 31-07-2015
in حماس
0
plf cabnit-rejected
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی منشاء کے مطابق وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے اپنی کابینہ میں ردو بدل کیا ہے اور پانچ اہم وزارتوں کے قلم دان تبدیل کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کابینہ میں تبدیلی کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا کے مطابق قومی حکومت میں تبدیلی اور چھ وزارتوں کے قلم دان تبدیل کرنے سے قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

کابینہ میں تبدیلی کے بعد حسین الاعرج کو وزیر برائے لوکل گورنمنٹ، صبری صیدم کو وزیرتعلیم،، سمیح طبیلہ کو مواصلات، سفیان التمیمی کو زراعت اور عبیر عودہ کو اقتصادیات کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ یہ پانچوں وزیر صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح سے تعلق رکھتے ہیں۔

کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء آج نماز جمعہ کے بعد رام اللہ میں حلف اٹھائیں گے۔ صدر محمود عباس ان سے حلف لیں گے۔
خیال رہے کہ صدر محمودعباس نے تیس جون کو تنظیم آزادی فلسطین کو نئی کابینہ تشکیل دینے کا موجودہ کابینہ میں رد و بدل کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب حماس نے کابینہ میں تبدیلی کو یک طرفہ اور قومی مفاہمتی اصولوں سے انحراف پرمبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت میں تبدیلی قومی اتفاق رائے سے نہیں ہوئی ہے جو کہ غیرآئینی اور قومی مفاہمتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اس وقت موجودہ حکومت کو مخلوط قومی حکومت نہیں قرار دیا جا سکتا بلکہ یہ صرف ایک مخصوص جماعت کی حکومت بن گئی ہے۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے کہا کہ ان کی جماعت کابینہ میں تبدیلی کے بعد وجود میں آنے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.