مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کی جانب سے اسرائیلی وفد کی شرکت کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ استنبول کے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر مبنی موقف کا برملا اظہار ہے۔ ترک حکومت فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور انہیں منصفانہ حقوق کی فراہمی کے لیے عالمی سطح پر اپنی سفارتی مساعی جاری رکھے ہوئے ہے۔ میونخ میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس میں ترکی نے شرکت نہ کرکے عالمی برادری کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ اس کانفرنس میں ایک ایسے ملک کا وفد بھی شریک تھا جو خود بد امنی اور منظم ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین