• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

موساد کے سابق چیف کا اعتراف شکست، فلسطینی مزاحمت کی فتح کا اعلان ہے: حماس

ہفتہ 28-02-2015
in حماس
0
plf confesion-succcess
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیل کے خفیہ ادارے ’’موساد‘‘ کے سابق چیف جنر مئیر ڈاگان اس بیان کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے سامنے صہیونی ریاست کی شکست کا کھلا اعتراف قرار دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کی حکومت غزہ جنگ میں اپنےاہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں جنرل میئر ڈاگان کے بیان کو صہیونی ریاست کی فلسطینی تحریک مزاحمت کے ہاتھوں ہزیمت کا اعتراف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے دشمن کو حقیقی معنوں میں غزہ کی جنگ میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے جس کا اعتراف خود صہیونی حکام بھی کرنے لگے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے پچھلے سال غزہ کی جنگ میں اپنی شکست چھپانے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن خود صہیونی حکام فوج کی بدترین شکست کا اعتراف کر کے شکست چھپانے کی کوشش میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی خفیہ ادارے کے سابق چیف جنرل میئر ڈاگان نے کہا تھا کہ وزیراعظم بجمن نیتن یاھو ملک لیے سنگین خطرے اور تزویراتی نقصان کا موجب بنے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پچھلے سال غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں فوج کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

موساد کے سابق چیف نے نیتن یاھو کی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اقتدار میں رہنا اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.