• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

موسادکی سازش، فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں منشیات کی سپلائی

بدھ 22-04-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
موسادکی سازش، فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں منشیات کی سپلائی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں منشیات کی فراہمی کے پیچھے  صیہونی ریاست اور اس کی خفیہ اایجنسی موساد کا ہاتھ ہے،  صہیونی دشمن فلسطینی قوم اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو نشے کے جوہڑ میں غرق کرنا چاہتا ہے۔

مقبوضہ فلسطینی تنظیموں کے مندوبین پر مشتمل اجلاس  میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں منشیات کی سپلائی کے حوالے سے غور ہوا،  اجلاس سے خطاب میں  اسلامی  تحریک مزاحمت ، حماس  کے رہ نما احمد عبدالھادی نے فلسطینی پناہ گزینوں، اداروں، علماء اور سماجی کارکنوں پر زور دیا  ہے کہ وہ البراجنہ پناہ گزین کیمپ میں منشیات کےفروغ کی روک تھام کے لیے مل کرکام کریں۔

انہوں نے  کہا  کہ فلسطینی پناہ گزینوں میں منشیات کے دھندے کو فروغ دینے والے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں اگر کوئی شخص منشیات کے دھندے میں ملوث پایا گیا تو اسے لبنانی حکام کے حوالے کیا جائےگا اور کوئی گروپ اس کی حمایت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی خفیہ ادارہ ‘موساد’ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں منشیات کے فروغ  کے لیے مسلسل  کام کررہا ہے عبدالھادی  کا یہ  بھی کہناتھا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد اور دلائل موجود ہیں  جن کے مطابق صیہونی خفیہ ادارہ موساد انتہائی کم نرخوں پر فلسطینی پناہ گزینوں میں منشیات فروخت کر کے انھیں  منشیات کا عادی بنا نے کی سازشیں کررہاہے جس سے یہ ثا بت ہوتا ہے  کہ صہیونی دشمن فلسطینی قوم اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو نشے کے جوہڑ میں غرق کرنا چاہتا ہے۔

Tags: احمد عبدالھادیحماسصیہونی سازشغزہفلسطینی پناہ گزینلبنانی کیمپموساد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.