(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نےمختلف فلسطینی علاقوں میں رات گئے تلاشی کے دوران گھروں میں داخل ہوکر قیمتی سامان کی لوٹ مار کے ساتھ بڑے پیمانے پر املاک تباہ کردیں اور خواتین اور بچوں کی تفریق کیے بغیر فلسطینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ساتھ درجنوںگرفتاریاں عمل میں آئیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوجی اہلکاروں نے بلا جواز کارروائی کر تے ہوئے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے کئی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا اور بے گناہ فلسطینیوں کی حراست کے خلاف مظاہرہ کر نے والےفلسطینیوں پر بد ترین تشدد کیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے کےگھروں پر چھاپوں اور بےگناہ شہریوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر طاقت کا استعمال کر تے ہوئے ان پر آنسوگیس کی شیلنگکی گئی جس کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔
صہیونی فوج فلسطینی انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتاریوں کی صورت میں انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھنے کے لیے یہ پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کا نشانہ بننےوالے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے رہائشی حماس کی جانب سےانتخابات کے لیے امیدوار حسن وردیان بھی ہیں جنہیں صہیونی فوج نے ان کے بیٹوں سمیت بلا جوازحراست میں لیتے ہوئے ان کے اقارب کےگھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔