• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مفاہمت کا مقصد غزہ کا مغربی کنارے سے الحاق نہیں:ابو مرزوق

ہفتہ 15-02-2014
in حماس
0
plf marzooq
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینیوں کے درمیان فوری مفاہمت کی خواہاں ہے لیکن مفاہمت کا یہ مطلب ہرگز یہ نہیں کہ غزہ کی پٹی کو مقبوضہ مغربی کنارے میں الفتح کی حکومت کے حوالے کردیا جائے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق ایک اخباری انٹرویو میں حماس رہ نمانے کہا کہ ان کی جماعت نے مفاہمت سے انکارکیا ہے اور نہ ہی فرار اختیار کیا ہے۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ قومی مفاہمت قومی اتحاد اورآزادی کی ضمات کے تحت طے پائے۔ اس کا مطلب غزہ کی پٹی کو مغربی کنارے سےالحاق کرنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتےہوئے کہا کہ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں جس اندازمیں سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے اسے قائم رہنا چاہیے اوردیگرشعبوں کےملازمین بھی اپنی اپنی جگہوں پرکام کرتے رہیں۔

تاہم ایک ایسی کمیٹی ضرورتشکیل دی جانی چاہیے جو فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نوکریوں سے فارغ کیے گئے ملازمین کو دوبارہ بحالی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کرسکے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مفاہمت کے نتیجے میں بننے والی قومی حکومت پیش آئند صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی ذمہ دار ہونی چاہیے۔

انہوں نے فلسطینی مجلس قانون ساز کوموثرانداز میں کرنے اور پارلیمنٹ کےاختیارات اسے واپس دلوانے کا بھی مطالبہ کیا۔اسلامی جہاد کی جانب سے انتخابات کےبائیکاٹ کےاعلان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ میں اسلامی جہاد کی قیادت کو یہ مشورہ دوں گا کہ وہ انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے میںجلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ قومی مفاہمت کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ انتخابات کے بائیکاٹ یا اس میں شرکت کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.