مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے کارکنوں کیخلاف عباس ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں-گزشتہ روز عباس ملیشیا نے حماس وابستگی کی بناء پر تین افرادکو گرفتار کر لیا جن میں سے ایک تاجر اور دو ایسے اسیر شامل ہیں جو اسرائیلی قید سے حال ہی میں رہائی پا کر آزاد ہوئے تھے-
حماس کی ویب سائٹ ’’امامہ‘‘ کے مطابق طولکرم سے تاجر عدنان حنون کو گرفتار کر لیا گیا جو شہر کے مشرقی ٹاون کفر اللبد میں اپنے کام میں مشغول تھا جبکہ جنین سے مصلح صالح حمدان کو گرفتار کیا گیا جو اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں جبکہ جنین ہی سے ربیع نصار کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے چند دن قبل ہی اسرائیلی جیل سے رہائی پائی تھی-