• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 28 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

معصوم بچے زندہ جلانا پوری فلسطینی قوم کا اجتماعی قتل ہے:ھنیہ

ہفتہ 01-08-2015
in حماس
0
plf collective-murder
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی ایک مجرمانہ کارروائی میں ایک ڈیڑھ سالہ بچے کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچے کو زندہ جلانا پوری فلسطینی قوم کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے شہید علی دوابشہ کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور بچے کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی شہادت کا دکھ صرف ان کے خاندان کو نہیں بلکہ اس وقت فلسطین کا ہربچہ، بوڑھا، مرد عورت اس غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے یہودی انتہا پسندوں کے ہاتھوں گھر کوآگ لگا کرفلسطینیوں کو زندہ جلائے جانے مجرمانہ واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس واقع میں ملوث انتہا پسند اور جرائم پیشہ یہودی دہشت گردوں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

خیال رہے کہ جمعہ کو علی الصباح یہودی دہشت گردوں نے غرب اردن کے نابلس شہر میں کفر دوما کےمقام پر ایک مکان کو آگ کے گولے پھینک کرنذرآتش کردیا تھا۔ آتش زدگی کے اس خوفناک واقعے میں گھر میں موجود ایک ڈیڈھ سالہ بچہ علی سعود دوابشہ شہید،اس کے والدین اور ایک بھائی شدید زخمی ہوگئےتھے۔ جھلس کرزخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.