• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر کی جانب سے مفاہمتی مذاکرات کے لیے دعوت نہیں ملی:حماس

بدھ 25-05-2016
in حماس
0
0Pala1476
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصری حکومت نے حماس اور تحریک فتح کے درمیان صلح کے لیے دورہ قاہرہ کی دعوت دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اسامہ حمدان نے تیونس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قاہرہ کی جانب سے فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کی خاطر دورہ مصر کی دعوت نہیں ملی ہے تاہم اگر مصری حکومت کی طرف سے ایسی کوئی دعوت دی گئی تو حماس اس دعوت کو قبول کرے گی۔

حماس رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت قاہرہ سمیت کسی بھی عرب ملک کی جانب سے فلسطینیوں میں مفاہمت کرانے کی مساعی کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اگر قاہرہ کی طرف سے فلسطینیوں میں صلح کے لیے ثالثی کی کوشش کی جاتی ہے تو حماس اس میں پوری ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک انہیں ایسی کسی قسم کی دعوت موصول نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز پیشتر مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے فلسطینی دھڑوں پر زور دیا تھا کہ وہ باہمی اختلافات ختم کرتے ہوئے ملک میں مفاہمتی عمل کو فروغ دیں۔ انہوں نے فلسطینی جماعتوں پر زور دیا تھا کہ وہ قاہرہ آئیں اور مصری حکومت کی ثالثی کے تحت بات چیت کرکے اپنے اختلافات ختم کریں۔ حماس نے مصری صدر کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا تھا۔

حال ہی میں اخبارات میں یہ خبریں بھی شائع ہوئی تھیں کہ مصری حکومت نے حماس اور فتح کو قاہرہ میں مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم حماس نے دعوت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.