• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر کا حماس کے اثاثے ضبط اور رہنمائوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

بدھ 04-03-2015
in حماس
0
plf asset-arrest
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے وزیر انصاف نے دھمکی دی ہے کہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو عدالت کی جانب سے دہشت گرد گروپ قرار دیے جانے کے بعد قاہرہ میں حماس کے اثاثے ضبط اور جماعت کے رہ نمائوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری ذرائع ابلاغ میں شائع وزیرانصاف محفوظ صابر کے نام منسوب ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جو کمیٹی کالعدم اخوان المسلمون کے اثاثوں کی ضبطی کے لیے قائم کی گئی وہی حماس کے اثاثےبھی ضبط کرے گی۔

مصری وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ مصر کی سرزمین میں داخل ہونے والے اس کے کسی بھی رہ نما کو حراست میں لیا جائے گا اور ملک میں موجود حماس کے تمام مراکز کو بند کرنے کےبعد جماعت کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔

مصری وزیر کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے سے متعلق فیصلے کو کسی دوسری عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ عدالتی فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حماس کے تمام اثاثے ضبط کرلے۔

خیال رہے کہ چند روز پیشتر مصر کی ایک مقامی عدالت نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ مصری عدالت کا موقف ہے کہ حماس جزیرہ نما سینا میں سرگرم عسکری گروپوں کی معاونت کررہی ہے جو مصری فوج پر حملوں میں ملوث ہیں۔ تاہم حماس کی جانب سے مصری الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.