• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر نے جزیرہ سینا میں شدت پسندوں سے لڑائی میں حماس سے مدد نہیں مانگی

اتوار 27-03-2016
in حماس
0
0Pala0798
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور سرکردہ فلسطینی سیاست دان ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ حال ہی میں حماس کے قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات کے دوران مصرکی جانب سے جزیرہ سیناء میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں مدد نہیں مانگی گئی۔

الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹریو میں ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ حماس کے وفد نے قاہرہ کا دورہ مصری حکومت کی خواہش پرکیا۔ حماس بھی مصرسمیت تمام عرب ممالک کے ساتھ یکساں دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔ اس لیے مصر کی جانب سے دورے کی دعوت ملنے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے حماس کا وفد قاہرہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس مصر کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کررہی ہے اور جماعت کے وفد کا حالیہ دورہ مصرانہیں کوششوں کا حصہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الزھار کا کہنا تھا کہ حماس کے وفد اور قاہرہ حکام کے درمیان ملاقاتیں خوش گوار ماحول میں ہوئیں اور مصری حکومت کی جانب سے نہایت مثبت رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حماس کی جانب سے مصری انٹیلی جنس کی توجہ مصری ذرائع ابلاغ میں حماس کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے کی جانب بھی مبذول کرائی اور کہا کہ ذرائع ابلاغ میں حماس اور مصرکے درمیان غلط فہمیاں پھیلا کر دو طرفہ مفاہمت کی کوششوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ حماس کے وفد نے قاہرہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو کھول دے تاکہ غزہ کی پٹی کے عوام کو بیرونی دنیا سے رابطے میں درپیش مشکلات کم ہوسکیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مصر کا دورہ کیا تھا جہاں وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ حماس اور مصر کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل سمجھاجاتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.