• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر سے تعلقات کی بحالی کی ہرقابل عمل تجویز پرغور کر رہے ہیں:ھنیہ

جمعرات 05-03-2015
in حماس
0
plf every-suggestion
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے عرب لیگ کی جانب سے حماس اور مصرکے درمیان مفاہمتی مساعی کا خیر مقدم کیا ہے اور کیا ہےکہ ان کی جماعت مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی ہر قابل عمل تجویز پر غور کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسماعیل ھنیہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی برائے فلسطینی امور محمد صبیح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور مصر کی عدالتوں کی جانب سے حماس کو دہشت گرد قرار دیے جانے سے متعلق فیصلوں اور ان کے نتائج و اٖثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عرب لیگ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ حماس اور مصر کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے اور مقصد کے لیے ہرقابل عمل تجویز پرغور کیا جائے گا۔

انہوں نے بار دگر یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کی جماعت مصر کے اندورنی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر رہی ہے۔ مصری حکومت اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے حماس پر قاہرہ کے اندورنی معاملات میں مداخلت کا الزام قطعی بے بنیاد اور بلا جواز ہے۔ حماس مصر کی سلامتی کو ولی ترجیح سمجھتی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت تمام مصری شہریوں کو ایک نظر سے دیکھتی ہے۔ مصری عوام کا خون فلسطینیوں کے خون کی طرح قیمتی ہے اور ہم کسی صورت میں مصر میں خون خرابے کے حامی نہیں ہیں۔ جزیرہ نما سینا میں مصری فوجیوں پر حملوں میں ملوث گروپوں کو حماس کے ساتھ بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کرفلسطینی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کے خصوصی معاون نے کہا کہ عالمی قوانین کی رو سے فلسطینی تنظیموں کو آزادی کے لیے جدو جہد کرنے کا بھرپور حق حاصل ہے اور ہم حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے مصری فیصلے کی تائید نہیں کرتے۔ ہماری کوشش ہے کہ مصر اور حماس کے درمیان گلے شکوے دور کردیے جائیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.