• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصری میڈیا کی فلسطین مخالف پروپیگنڈہ مہم مالکان کے چہرے پر بدنما داغ ہے: حماس

ہفتہ 21-02-2015
in حماس
0
plf egyptian-media
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مصری ذرائع ابلاغ کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف اور اسرائیل کی حمایت میں جاری پروپیگنڈہ مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے میڈیا مالکان کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مصری ذرائع ابلاغ نے فلسطینیوں کی بلا جواز مخالفت اور اسرائیل کی کھلم کھلا حمایت کی مہم شروع کر رکھی ہے جو عالم اسلام کے مفادات کے منافی اقدام ہے۔ اس مکروہ مہم کا مقصد صہیونی دشمن کے ان مذموم مقاصد کو پورے کرنا ہے جو وہ فوجی طاقت کے بل بوتے پر پورے نہیں کرسکا ہے۔

ابو زھری نے کہا کہ مصر کے بیشتر سرکاری اور نجی ابلاغی اداروں نے فلسطینی تحریک مزاحمت کو بدنام کرنا اپنی اہم ترین ذمہ داری سمجھ رکھی ہے۔ فلسطینی تحریک مزاحمت پر بلا جواز الزام تراشی کرکے نہ صرف یہ کہ اسرائیل کی مفت کی خدمت بجا لائی جا رہی ہے بلکہ جو کام صہیونی ریاست نہیں کرسکی اس کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل اب کھل کر یہ تسلیم کرنے لگا ہے کہ موجودہ حالات میں مصر سے بڑھ کر اس کا پورے خطے میں اور کوئی ہمدرد و ہمنوا نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام سنگین نوعیت کی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ایسے میں مصری میڈیا پر غزہ کی پٹی پر ایک اور جنگ مسلط کرنے کی مکروہ مہم جاری ہے۔ فلسطینی عوام جنگوں سے نہیں ڈرتے لیکن مصری میڈیا کے اس کردار نے ان کے اندر فلسطینیوں کے خلاف چھپی نفرت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس سمیت فلسطین کی کوئی بھی مزاحمتی تحریک مصر یا کسی دوسرے عرب ملک کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی کسی پڑوسی ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہماری تمام تر مساعی صہیونی ریاست کے جبرو تشدد کے خلاف ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.