غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بیرون ملک امور کے نائب صدر محمد نزال نے کہا ہے کہ مصری حکومت نے غزہ کی پٹی کے مصرمیں گرفتار چار شہریوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما نے کہا کہ قاہرہ کی طرف سے غزہ کے ان چار شہریوں کو جیلوں سے رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جنہیں 19 اگست 2015ء کو غزہ سے قاہرہ جاتے ہوئے ایک بس سے اتار کرحراست میں لے لیا گیا تھا۔ مصر کا دعویٰ تھا کہ حراست میں لیے جانے والے چاروں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ارکان بتایا گیا تھا۔ حراست میں لیے گئے چاروں فلسطینیوں یاسر زنون۔ حسین الزبدہ، عبداللہ ابو الجبین اور عبدالدائم ابو لبدہ کو ابھی تک مصر کی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔
محمد نزال کا کہنا تھا کہ مصر کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد کے بارے میں متضاد بیانات جاری کیے جاتے رہے ہیں۔ ان میں سے بعض کو چند ہفتے قبل جیلوں سےرہا کردیا گیا۔ حماس ہر اس فلسطینی کے کیس کی پیروی کرے گی جسے غیرقانونی طوپر بیرون ملک حراست میں لیا جائے گا۔
حماس رہنما فلسطینی اتھارٹی پرغزہ کے عوام کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ غزہ کو آتش فشاں بنانےاور غزہ کے عوام کو مشکلات پیداکرنے کی تمام تر ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعائد ہوتی ہے۔