• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصری حکومت نے ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کو غزہ دورے کی اجازت دے دی

پیر 21-04-2014
in حماس
0
plf marzooq1
0
SHARES
0
VIEWS

مصری حکومت نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کو قومی مفاہمتی مذاکرات میں شرکت کے لیے غزہ کی پٹی کے دورے کی اجازت دے 

دی ہے۔

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں حماس کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر یوسف رزقہ نے”مرکز اطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ قاہرہ حکومت نے حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر[ابومرزوق] کو غزہ آنے کی اجازت دے دی ہے۔ وہ رواں ہفتے غزہ کی پٹی میں صدر محمود عباس کی جماعت الفتح اور دیگر چار جماعتوں کے ساتھ ہونے والے مفاہمتی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رزقہ نے کہا کہ قاہرہ کی طرف سے حماس رہ نماؤں کی آمد ورفت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ مفاہمتی بات چیت کے لیے ابو مرزوق کی غزہ آمد ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ہماری قاہرہ حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نےڈاکٹر مرزوق کو غزہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ابو مرزوق آج پیر یا کل منگل کو غزہ پہنچ جائیں گے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں ڈاکٹر یوسف رزقہ کا کہنا تھا کہ ابو مرزوق صرف غزہ کی پٹی میں دورے پرآ رہے ہیں۔ ان کا یہاں مستقل قیام کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ خیال رہے کہ حماس رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق پچھلے دو سال سے مصرمیں قیام پذیر ہیں

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.