اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سینئر رہ نما ڈاکٹر صلاح البردویل نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ اور حماس کے سیاسی شعبے کے قائد خالد مشعل کے درمیان ملاقات کا وقت ابھی طے نہیں کیا جا سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی تمام تر ذمہ داری”فتح” پر عائد ہوتی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو دیئے گئے اپنے خصوصی بیان میں ڈاکٹر البردویل کا کہنا تھا کہ اب تک دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے نہیں کی جا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات سے پہلے اس کا ایجنڈا طے کرنا ضروری ہے تاکہ ملاقات، برائے ملاقات ثابت ہو۔
"ملاقات کا وقت اس لئے طے نہیں پا سکا کہ اس کا ایجنڈا تربیت نہیں دیا گیا ہے۔ جب کسی ملاقات کا ایجنڈا طے پاتا ہے تو اس کی روشنی میں دونوں پارٹیوں کی مذاکرات کی کامیابی کے لئے سنجیدگی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ اس سے تمام معاملات آسان ہو جاتے ہیں۔
حماس کی جانب سے ارسال کردہ ایجنڈے کے نکات سے متعلق ڈاکٹر البردویل نے بتایا کہ اس میں ایک کا تعلق مفاہمت کے معاہدے پر من و عن عملدرآمد سے ہے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پہلے سے طے شدہ امور پر عمل کر کے ہی دوسرے معاملات سلجھائے جا سکتے ہیں۔