• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسیحی برادری فلسطینی معاشرے کا جز لازم ہے: حماس رہ نما

جمعرات 09-01-2014
in حماس
0
plf society
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیئر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ مسیحی برادری فلسطینی معاشرے کا جز لازم ہے اور مسیحی ہمارے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

جس طرح فلسطینی مسلمان صہیونی ریاست کے منظم فوجی جنگی جرائم سے متاثر ہوئے ہیں، اسی طرح فلسطینی مسیحی برادری بھی متاثر ہوتی رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے مرکزی رہ نما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل مسلمانوں اور مسیحی برادری میں افتراق اور انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا مرتکب ہو رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ مسیحی برادری بھی اسرائیلی دشمن کی چالوں کو سمجھے گی اور کسی سنہرے خواب کے چنگل میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مقیم مسیحی عرب برادری کو مسلمانوں سے الگ کرنے اور ان کے لیے ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کی صہیونی سازش کی جانب اشارہ کیا۔

عزت الرشق نے کہا کہ اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اورحکومتی اتحاد کےسربراہ "یریف لیوین” نے ایک نئی چال چلنے کی کوشش کی ہے۔ وہ سنہ اڑتالیس کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں میں مقیم مسلمان اور مسیحی عرب آبادی سے امتیازی سلوک کرنا چاہتا ہے۔ اس ضمن میں مسیحی شہریوں کو مراعات سے نوازنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ مسیحی برادری اور مسلمانوں کے درمیان دوریاں پیدا کی جاسکیں۔

عزت الرشق نے ہالینڈ کے ایک بنک کی جانب سے اپنی تمام رقوم اسرائیلی بنکوں سے نکالنے کے فیصلے کی تحسین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ بنک نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری کے خلاف بطور احتجاج اپنی تمام رقوم یہودی بنکوں سے نکال کر ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.