اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے کارکن عزت رشق کا کہناہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوں کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے ، وقت آ گیا ہے کہ القدس اور قبلہ اول پر صہیونی حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں۔سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ ”فیس بک” پر شائع اپنی پوسٹ میں کہا کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے دھاوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل فوج مسلمانوں کے اس مقدس مقام کو زمانے اور مکان کے اعتبار سے تقسیم کرنیکی کوشش کر رہی ہے۔عزت رشق نے اپنے بیان میں زور دیا کہ قبلہ اول کیخلاف اسرائیلی ریشہ دوانیاں فی الفور روکنا ہونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون کونسل اور عرب لیگ پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کی حفاظت کریں۔ اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فورسز آئے روز القدس کے رہائشیوں پر مظالم بڑھاتی جا رہی ہیں۔ اس بابرکت شہر میں بسنے والے فلسطینیوں کو بے گھر کیا جارہا ہے۔ جس کی تازہ مثال شیخ جراح کالونی میں شماسنہ خاندان کے گھر کو خالی کروانا ہے۔عزت رشق کا کہنا تھا غزہ میں آکر میرے آنکھوں کو ٹھنڈک ملی، القدس، مسجد اقصی ہمارے دلوں اور روحوں میں رچے بسے ہیں، اللہ کے فضل سے وہ دن آنے والا ہے جب مسجد اقصی اور القدس کو یہودی شکنجے سے نجات مل جائیگی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین