• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی جارحیت عالم اسلام کےخلاف اعلان جنگ ہے:حماس

منگل 15-09-2015
in حماس
0
plf image
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مسجد اقصیٰ کی یہودی فوج اور انتہا پسند صہیونیوں کے ہاتھوں مسلسل ہونے والے بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے خلاف صہیونی کارروائیاں عالم اسلام کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی کو تیزی سے پھٹنے کی طرف بڑھتے آتش فشاں سے تعبیر کرتی ہے۔ صہیونی فوج کی کارروائیاں عالم اسلام کے خلاف صہیونیوں کا کھلا اعلان جنگ ہیں۔ اگر عالمی برداری کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف صہیونی جرائم کا نوٹس نہ لیا گیا تو بیت المقدس ایک آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

ڈاکٹر ابو زھری نے کہا کہ قبلہ اول کے خلاف صہیونی جارحیت ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔ اسرائیل نے قبلہ اول کی بار بار بے حرمتی کرکے عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ اس سے قبل کہ صورت حال بے قابو ہوجائے عالمی برادری کو صہیونی جارحیت کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ حالات اور وقت ہاتھ سے نکل جانے کے بعد پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سے سخت نوعیت کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب قابض فوج اور پولیس نے آج تیسرے روز بھی قبلہ اول کی کھلے عام بے حرمتی کی اور مسجد کے اندر گھس کرنہ صرف توڑپھوڑ کی گئی بلکہ وہاں پر اعتکاف میں بیھٹے فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.