(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست یہودی آباد کاری اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطین کے مقدس مقامات اور املاک پرقبضہ کررہی تاہم حماس اسرائیل کے مجرمانہ عزائم کو پورا نہیں ہونے دیگی۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان حازم قاسم نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں قائم تاریخی مسجد ابرہیمی میں اسرائیلی فوجیوں کے دھاووں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی فلسطینی مسجد ابراہیمی کی زمین پر اسرائیلی ریاست کی طرف قبضے کی کارروائی مقدس مقام کی بے حرمتی اور ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے مسجد کی اراضی پر غاصبانہ قبضے کی مجرمانہ کوشش کا مقصد مسجد ابراہیمی کو یہودیت میں تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطین کے مقدس مقامات کی اراضی اور املاک پرقبضہ کررہی قبضے کے ذریعے الخلیل کے تاریخی اور اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتا ہے تاہم حماس مقدس مقامات کی حفاظت اور اسرائیل کے مجرمانہ عزائم میں اس کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی ۔