(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے خلاف ہمیں ایک جامع مزاحمت کی ضرورت ہے، مزاحمت سے صہیونی منصوبوں کو خاک میں ملادیں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے گزشتہ روز صہیونی فوجیوں کی جانب سے پھینکے گئے پیٹرول بم سے شہید ہونےو الے فلسطینی کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے مظالم ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہر گزرتے وقت کے ساتھ ہمارے عزم میں مذید اضافہ ہی ہورہا ہے ۔
غرب اردن پر صہیونی ریاست کی عملداری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم غاصب اسرائیل کے الحاق پلان کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے،غیر قانونی یہودی بستیوں کو فلسطینی سر زمین سے باہر نکالنے تک ہمیں اپنی طاقت بڑھانے کےلیے جامع مزاحمت کی ضرورت ہے ، مضبوط مزاحمت سے صہیونی ریاست کے تمام سازشی منصوبوں کو خاک میں ملادیں گے۔