(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تحریک حماس نے مراکش اور صہیونی ریاست کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں پر دستخط کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی تحریک حماس کے رہنما ڈاکٹر سمیع ابو زہری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے امریکی اسرائیلی وفد کے رباط کے دورے پرمسلم افریقی ملک مراکش اور قابض صہیونی ریاست کے ساتھ مختلف شعبوں میں کیے جانے والے معاہدوں پر دستخط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسے عوام اور فلسطینی کاز کے لیے بہت مایوس کن سمجھتے ہوئے مسلمانوں کی بے حسی کو مسلم امہ کی تباہی قرار دیا ۔
واضح رہے کہ مراکش اور اسرائیل کے مابین معمول کے معاہدے پر دستخط کے بعد اب اسرائیل، مراکش مکمل سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور باضابطہ سفارت خانے کھولنے کے ساتھ اسرائیلی اور مراکشی کمپنیوں کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔