مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے یک طرفہ طورپر حکومت کی تشکیل ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا اور اس کے نتائج کے ذمہ دار بھی وہ خود ہوں گے۔ حماس ایسے کسی بھی اقدام کو قومی مفاہمت کے خلاف "بغاوت” سے تعبیر کرے گی۔
ترجمان نے صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ آمرانہ فیصلے مسلط کرنے کے بجائے حکومت سازی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو باہم صلاح مشورہ کرنے کا موقع فراہم کریں اورسیاسی جماعتوں کے فیصلے جو تسلیم کریں۔
خیال رہے کہ کل جمعرات کو صدر محمود عباس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ قومی حکومت تنظیم آزادی فلسطین کےایجنڈے کے مطابق کام کرے گی اور آئندہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تیاری کرے گی۔
